یقین ہے سعودی عرب پر کوئی برا وقت آیا تو پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا امام کعبہ

کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، صدر ممنون حسین


ویب ڈیسک April 27, 2015
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی،امام کعبہ فوٹو:فائل

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ سعودی عرب پر کوئی برا وقت آیا توپاکستان پیچھےنہیں ہٹے گا۔

ایوان صدر میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور یقین ہے کہ اگر سعودی عرب پر برا وقت آیا تو پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔ شیخ خالد الغامدی نے ایوان صدر میں نماز ظہر کی امامت بھی کی۔

صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور حکمران سعودی عرب کے ساتھ خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں