سابق زمبابوین کرکٹر کیون کیورن چل بسے موت کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا

کیورن نے 1983 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا جس میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو ٹرینٹ برج میں 13 رنز سے شکست دی تھی.


Sports Desk October 11, 2012
کیورن نے 1983 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا جس میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو ٹرینٹ برج میں 13 رنز سے شکست دی تھی. فوٹو: اے ایف پی

زمبابوے کے سابق بیٹسمین اور کوچ کیون کیورن 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ملکی کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ موتارے میں جاگنگ کے دوران اچانک نیچے گر پڑے تاہم موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوپائی ہے۔کیورن ان دنوں ماشونالینڈ ایگل ٹیم کے کوچ اور مائونٹینرز کیخلاف ٹی20 میچ کیلیے ٹیم کی تیاری میں مصروف تھے، یہ میچ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

کیورن نے 1983 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا جس میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو ٹرینٹ برج میں 13 رنز سے شکست دی تھی، انھوں نے دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور گلوسٹر شائر و نارتھمپٹن شائر کی جانب سے کائونٹی کرکٹ بھی کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |