پاکستان کو تاریخی شکست دینے پر بنگلادیش کی ٹیم پر انعامات کی بارش
بنگلا دیش کی وزیراعظم نے ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے پر ہر کھلاڑی کو 2 کروڑ ٹکا اور گاڑی دینے کا اعلان کیا
KARACHI:
بنگلا دیش کی وزیراعظم نے ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور پاکستان کو ون ڈے سیریز سمیت ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دینے پر اپنی ٹیم پر انعامات کی بارش کردی ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیت کے سفر کا آغٓاز کیا تواس پر نوٹوں اور انعامات کی بارش ہونے لگی ہے جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے، بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی سرکاری رہائش گاہ گنابھابن میں کھلاڑیوں کے لیے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بھی شرکت کی جب کہ اس دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش بنگلا دیش کی وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015 میں شاندار کارگردگی دکھانے پرٹیم کو حکومت کی جانب سے ایک کروڑ ٹکا بطور انعام دیا گیا ہے جب کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹیم پہلے ہی 3 کروڑ ٹکا وصول کرچکی ہے اور اسے مزید ایک کروڑ 23 لاکھ ٹکا بورڈ کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔
شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ورلڈکپ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے پر بطور بونس ایک کروڑ ٹکا دیا جائے گا جب کہ ایک روزہ سیریز میں پاکستان کو شکست دینے پر بھی ٹیم کو ایک کروڑ ٹکا انعام سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم نے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کاروں اور فلیٹس کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جب کہ حال ہی میں پاکستان کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست سے دوچار کیا۔