سیالکوٹ چیمپئنز لیگ سے باہر پاکستانی پچز کے ہیرو جنوبی افریقہ میں زیرو

پہلے میچ کی شکست ہی فیصلہ کن ثابت ہوئی، آکلینڈ نے ہیمپشائر کا بھی قصہ تمام کر دیا


Sports Desk October 11, 2012
اظہر محمود کی 5 وکٹیں اور نصف سنچری، ناکامیاں آفریدی سے چمٹ گئیں، ایک اور صفر۔ فوٹو: گیمرز اینڈ ای ویب سائٹ

پاکستانی پچز پر ہیرو ثابت ہونے والے سیالکوٹ کے پلیئرز جنوبی افریقہ میں زیرو بن گئے۔

چیمپئنز لیگ میں سفر ایک روز میں ہی ختم ہو گیا، جمعرات کو ہیمپشائر سے دوسرا میچ رسمی کارروائی ثابت ہو گا، انگلش کائونٹی کو بھی آکلینڈ نے شکست دے کر کوالیفائنگ رائونڈ تک ہی محدود کر دیا،اظہر محمود نے 5 وکٹیں لینے کے بعد نصف سنچری بھی بنائی، ناکامیاں شاہدآفریدی کا پیچھا کرتے ہوئے سری لنکا سے جنوبی افریقہ بھی آ گئیں اور وہ صفر کی خفت کا شکار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق 6 مرتبہ ڈومیسٹک ٹی 20 کی چیمپئن سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم بین الاقوامی سطح پر بُری طرح ناکام رہی، شعیب ملک الیون نے 2005 سے 2009 تک مسلسل پانچ مرتبہ ملکی ٹی 20 ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 2011-12 کی ٹرافی جیت کر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع پایا،پاک بھارت اعلیٰ سطح پر ہونے والے رابطوں کے بعد ایونٹ میں پاکستان سے ٹیم کی شرکت ممکن ہوئی تھی لیکن سیالکوٹ اسٹالینز نے امیدوں پر پانی پھیردیا،منگل کو اولین میچ میں شکست ہی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

آکلینڈ نے بدھ کو مسلسل دوسرا میچ جیت کر مین رائونڈ میں جگہ بنائی اور ہیمپشائر کے ساتھ سیالکوٹ کا قصہ بھی تمام کر دیا،کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، ہیمپشائر نے8 وکٹ پر 121رنز جوڑے، اوپنر مائیکل کیربری 65رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اظہر محمود نے 24رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں،رونی ہیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاہد آفریدی کھاتہ کھولے بغیر رخصت ہوئے،فاتح ٹیم نے ہدف 14.3 اوورز میں 2وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اظہر محمود نے کھل کر اپنے جوہر دکھائے ، انھوں نے 31 گیندوں پر 55رنز بنانے کیلیے 4چھکے اور 5 چوکے لگائے، اوپنر مارٹن گپٹل نے 38 کی اننگز کھیلی،آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں