زمبابوے کے دورہ پاکستان کے موقع پرکراچی کونظراندازکرنا کھلی کراچی دشمنی ہے رابطہ کمیٹی

سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کراچی یا ملک کے کسی اور شہر میں نہیں بلکہ لاہورمیں ہوا تھا، رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک April 27, 2015
کرکٹ سے صرف لاہور کے شہری ہی نہیں بلکہ کراچی اور ملک کے دیگرشہروں کے عوام بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پی سی بی کی جانب سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی کو یکسر نظراندازکرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی کراچی دشمنی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کرکٹ بورڈنے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر تمام میچز لاہورمیں رکھے ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں کوئی میچ نہیں رکھا اور سیکیورٹی کو جوازبنا کرملک کے سب سے بڑے شہرکراچی کو قطعی طور پر نظراندازکردیا گیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کراچی یا ملک کے کسی اور شہر میں نہیں بلکہ لاہورمیں ہوا تھا اور یہ کیا مزاق ہے کہ زمبابوے کے خلاف تمام میچزبھی لاہورمیں ہی رکھ دیئے گئے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ترکی کے صدرطیب اردگان کو بھی صرف لاہورکے دورے پر بلایاگیا جب کہ چین کے صدرکے دورے پر بھی صرف پنجاب کے وزراء کواہمیت دی گئی، اگر حکمرانوں نے ہرشعبہ میں صرف اورصرف سینٹرل پنجاب کے مفادمیں اسی طرح پالیسیاں بنائیں اورباقی پورے ملک کو نظراندازکرنے کی روش اپنائے رکھی تویہ طرزعمل ملک کی یکجہتی کے لئے نقصان کاباعث ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کرکٹ سے صرف لاہور کے شہری ہی نہیں بلکہ کراچی اور ملک کے دیگرشہروں کے عوام بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورے میں کراچی میں بھی میچز رکھے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں