بھتہ مافیا سرگرم ماربل فیکٹری مالکان نے تالا بندی کا اعلان کر دیا
مالکان کو پانچ لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کی بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قائم ماربل فیکٹریوں کے مالکان نے بھتہ خوری کے خلاف پیر سے غیرمعینہ مدت کیلیے فیکٹریوں کی تالا بندی کی دھمکی دیدی ہے۔
فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا بھتا خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے،مالکان کو پانچ لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کی بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں، اپریل میں بھی بھتہ مافیا کیخلاف2روز کیلیے فیکٹریاں بند کی گئی تھیں تاہم انڈسٹریل ایریا میں سیکیورٹی انتظامات کردیے گئے تھے تاہم اب وہاں تعینات سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا ہے جس کے باعث ماربل فیکٹریاں جرائم پیشہ عناصراور بھتہ خوروں کے نشانے پر ہیں، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں قائم 250سے زائد ماربل فیکٹریوں پر مشتمل انڈسٹریل ایریا بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے، دن دیہاڑے ڈکیتیاں اور لوٹ مار عام ہوچکی ہے ہیں جبکہ فیکٹری مالکان کو بھاری مالیت کے بھتے کی پرچیاں اور فون پر دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثنااﷲخان کے مطابق فیکٹری مالکان کو پانچ لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کی بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں، فیکٹری مالکان نے رواں سال اپریل کے مہینے میں بھتا خوری سے تنگ آکر غیرمعینہ مدت کے لیے فیکٹریاں بند کردی تھیں جو دو روز کی بندش کے بعد پولیس حکام کی یقین دہانیوں اور سیکیورٹی انتظامات کے بعد ختم کردی گئی تاہم انڈسٹریل ایریا میں تعینات کی گئی سیکیورٹی چند روز بعد ہی وی آئی پی پروٹوکول کے لیے ہٹالی گئی جس کے بعد سے ماربل فیکٹریاں جرائم پیشہ عناصراور بھتہ خوروں کے نشانے پر ہیں،فیکٹری مالکان نے بھتے کی دھمکیوں اور لوٹ مار کی وارداتوں کی تفصیل سے آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا ہے اور بھتے کی پرچیاں اور بھتے کی دھمکیوں کے لیے استعمال کیے جانے والے فون نمبر بھی آئی جی آفس کو فراہم کردیے ہیں۔
تاہم اعلیٰ پولیس حکام کے علم میں لائے جانے کے باوجود ان نمبروں سے مسلسل بھتے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، ماربل ایسوسی ایشن کی جانب سے آئی جی سندھ کے نام خط میں علاقے میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال جرائم کی وارداتوںاور متعلقہ تھانوں میں پولیس افسران کی مختصر عرصے میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے صورتحال بہتر بنانے کے لیے پیر تک کا الٹی میٹم دیدیا ہے، ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر تک جرائم کی وارداتوں پر قابو پاتے ہوئے علاقے کو سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی اور بھتہ خوروں سے تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو پیر 15اکتوبر سے تمام ماربل فیکٹریوں کو تالے ڈال کر چابیاں حکومت کے حوالے کردی جائیں گی۔