میری فلم کا مقصد ثقافتی ومعاشرتی ورثے کی حفاظت ہے جمال شاہ

’’ریونج آف دی ورتھلیس‘‘ 2009کے دوران سوات میں ہونے والے حقیقی واقعات پر ہے، جمال شاہ


Showbiz Reporter April 28, 2015
’’ریونج آف دی ورتھلیس‘‘ 2009کے دوران سوات میں ہونے والے حقیقی واقعات پر ہے، جمال شاہ ۔ فوٹو : فائل

اداکارجمال شاہ نے کہا ہے کہ بطورمصنف وہدایتکار میری فلم'' revenge of the worthless'' (بدل)کی میوزک لانچنگ کے بعد پاکستان ہی نہیں دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے بہترین رسپانس سامنے آ رہا ہے۔

ایک طرف توغیرملکی ڈسٹری بیوٹرز ہماری فلم کونمائش کی خواہش رکھتے ہیں تودوسری جانب مغربی ممالک میں ہونیوالے فلم فیسٹیولز کی جانب سے بہترین رسپانس سامنے آرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارجمال شاہ نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی مشکل پروجیکٹ ہے اورمیرا یہ دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے اس قدرمشکل فلم نہیں بنائی گئی ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ فلم میں سوات میں 2009 میں ہونے والے حقیقی واقعات کوموضوع بنایا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ بھی اوریجنل لوکیشنز پرکی گئی ہے جس دوران ہمیں بہت سی مشکلات پیش آئیں لیکن تمام ٹیم ممبران نے بہت محنت سے کام کیا۔ اس فلم کا مقصد اپنے ثقافتی اور معاشرتی ورثے کی حفاظت کرنا ہے۔ فلم 22مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں