احتساب عدالت نے آصف زرداری کو اثاثہ ریفرنس میں5مئی کو طلب کر لیا

یہ جھوٹا اورسیاسی انتقام کا کیس ہے،ہمیں کیس ری اوپن کرنے کا نوٹس تک نہیں دیا گیا، فاروق ایچ نائیک

یہ جھوٹا اورسیاسی انتقام کا کیس ہے،ہمیں کیس ری اوپن کرنے کا نوٹس تک نہیں دیا گیا، فاروق ایچ نائیک۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت5مئی تک ملتوی کر دی اور انھیں بھی نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔


وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 5 مئی کو عدالت خود پیش ہونگے، یہ ریفرنس جھوٹا اورسیاسی انتقام ہے اس میں نہ صرف فردجرم عائد ہوچکی ہے بلکہ اب تک 20 گواہان کے بیان بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں مگرکوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

بعد ازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ جھوٹا اورسیاسی انتقام کا کیس ہے،ہمیں کیس ری اوپن کرنے کانوٹس تک نہیں دیا گیا۔نیب کے پراسیکیوٹرراجہ خرم نے ایکسپریس کوبتایا کہ نیب کا یہ کیس بہت جاندار ہے، نیب نے جو بھی الزام لگایا ہے اسکے شواہد موجودہیں۔
Load Next Story