جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ حق میں آیا تو حکومت عمران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی

پالیسی کاحتمی تعین جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا

پالیسی کاحتمی تعین جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن ) نے اس پالیسی پر اتفاق کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اگر انتخابات 2013کو درست قرار دینے کا فیصلہ سامنے آتا ہے تو پھر حکمران لیگ پر جھوٹے الزامات لگانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی قیادت کے خلاف ہتک عزت کے دعوے سمیت دیگر قانونی چارہ جوئی کیلیے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔


اس معاملے پر پالیسی کاحتمی تعین جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ اگر پی ٹی آئی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات غلط ثابت ہوئے توحکمران لیگ پی ٹی آئی کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے حوالے سے دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔
Load Next Story