وہاڑی میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیاگیا
مجرم منیر حسین نے 2000 میں زمین کے تنازع پر بھانجے اور بھانجی کو قتل کردیا تھا۔
ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں دہرے قتل کے مجرم منیر حسین کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی، اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم منیر حسین نے 2000 میں زمین کے تنازع پر بھانجے اور بھانجی کو قتل کردیا تھا ۔
واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 80سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔