ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ ایک اہلکار شہید

سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 1 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک April 28, 2015
حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، فوٹو : فائل

حتالہ روڈ پر سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حتالہ روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی قریب آئی، دھماکے کے نتیجے میں 1 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں