پشاور سوات مالاکنڈ دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی
ESSEX:
پشاور، سوات، مالاکنڈ اور دیر سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ، دیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا جب کہ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 144 کلو میٹر زیر زمین تھی۔