راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

میٹرو بس سروس سے روزانہ 53 ہزار لوگ استفادہ حاصل کریں گے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور


ویب ڈیسک April 28, 2015
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبے پر 44 ارب روپے لاگت آئی ہے فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبے پر 44 ارب روپے لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گا، اس منصوبے سے غریب عوام کو فائدہ ہوگا اور روزانہ ایک لاکھ 53 ہزار لوگ اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کو گزشتہ برس مکمل ہونا تھا تاہم حکومت نے تحریک انصاف کے دھرنے کو اس کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں