پاک فوج نے نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا آئی ایس پی آر

نیپال کے زلزلہ زدگان کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی ہے


ویب ڈیسک April 28, 2015
کٹھمنڈو سے 59 پاکستانیوں کو آج سی 130 طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، آئی ایس پی آر فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MANSEHRA: نیپال کے زلزلہ زدگان کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی ہے جب کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

امدادی سامان کی دوسری کھیپ لے کر 2 سی ون تھرٹی طیارے کٹھمنڈو پہنچے، امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، دوائیں، انجینئرنگ کا سامان اور سرچ آپریشن کے لیے استعمال ہونے والے خصوصی آلات بھی شامل ہیں جب کہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے میڈیکل اسٹاف اور انجینئرز کی ٹیم بھی سامان کے ساتھ نیپال پہنچی ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کٹھمنڈو کے علاقے بختہ پور میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ نیپال کے دارالحکومت سے 59 پاکستانیوں کو آج سی 130 طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |