پاک فوج نے نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا آئی ایس پی آر
نیپال کے زلزلہ زدگان کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی ہے
MANSEHRA:
نیپال کے زلزلہ زدگان کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی ہے جب کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔
امدادی سامان کی دوسری کھیپ لے کر 2 سی ون تھرٹی طیارے کٹھمنڈو پہنچے، امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، دوائیں، انجینئرنگ کا سامان اور سرچ آپریشن کے لیے استعمال ہونے والے خصوصی آلات بھی شامل ہیں جب کہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے میڈیکل اسٹاف اور انجینئرز کی ٹیم بھی سامان کے ساتھ نیپال پہنچی ہے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کٹھمنڈو کے علاقے بختہ پور میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ نیپال کے دارالحکومت سے 59 پاکستانیوں کو آج سی 130 طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔