راولپنڈی کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

تحریک انصاف كو منافقوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ٹكٹ ہولڈروں كو ووٹ نہیں ڈلوائے، امیدوار راولپنڈی کینٹ وارڈ 1


Numainda Express April 28, 2015
جب چوہدری تنویر سینیٹر ہو كر ہر حلقے میں جاسكتے تھے تو ہماری جماعت كے نام نہاد لیڈروں نے ایسا كیوں نہیں كیا، حاجی محمد اعجاز فوٹو: فائل

KARACHI: کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں شكست كے بعد تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور شكست كھانے والے امیدواروں نے شكست كا تمام ملبہ مقامی عہدیداران پر ڈالتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شكست كی انكوائری كا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی کینٹ کے وارڈ 1 كے سابق امیدوار حاجی محمد اعجاز نے پریس كانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف كو منافقوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ٹكٹ ہولڈروں كو ووٹ نہیں ڈلوائے، تحریک انصاف كا لبادہ اوڑھ كر ان آستین كے سانپوں نے ہمیں ڈسا ہے جب کہ مقامی قیادت الیكشن میں دور دور تک نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جب چوہدری تنویر سینیٹر ہو كر ہر حلقے میں جاسكتے تھے تو ہماری جماعت كے نام نہاد لیڈروں نے ایسا كیوں نہیں كیا، عمران خان شكست كے اسباب كا پتہ چلانے كے لئے اوپن كنونشن بلائیں جس میں ہم تمام حقیقت سامنے لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔