فوجی آپریشن ملک میں استحکام لارہے ہیں سربراہ پاک فوج

پاکستان کے اندر اور باہر قیام امن ہماری ترجیح ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنا ناممکن نہیں، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک April 28, 2015
پاکستان کے اندر اور باہر قیام امن ہماری ترجیح ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنا ناممکن نہیں، جنرل راحیل شریف ، فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام واپس آرہا ہے جب کہ فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے پر سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ کیا اور جوانوں و افسران سے ملاقات کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ وارانہ کامیابیوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حوصلے کی بھی تعریف کی۔

https://img.express.pk/media/images/q211/q211.webp

https://img.express.pk/media/images/q112/q112.webp

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر قیام امن ہماری ترجیح ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنا ناممکن نہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q39/q39.webp

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے پر سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی وہاں موجود دہشت گردوں کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ توڑ رہے ہیں جب کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کا ان کے خاتمے تک پیچھا کرتے رہیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q30/q30.webp

https://img.express.pk/media/images/q47/q47.webp

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام واپس آرہا ہے، ہمیں ملک بھرسے دہشت گرد گروپوں کا نیٹ ورک ختم کرکے پاکستان کو آگے بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی اور عزت کی جانی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔