کراچی میں پیاز اورلیموں کی قیمت کو پر لگ گئے

شہر میں پیاز کی فی کلو قیمت 60 روپے تک پہنچ گئی جب کہ لیموں 250 روپے فی کلو تک جا پہنچا

پیاز کی نئی فصل جون میں مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی جس کے بعد ہی پیاز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،صدر ویجیٹیبل ہول سیل مارکیٹ

LONDON:
شہر قائد میں آلو کے بعد اب پیاز اور لیموں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں جہاں پیاز کی فی کلو قیمت 50 سے 60 روپے تک جا پہنچی ہے جب کہ لیموں 250 روپے کلو پر دستیاب ہے۔


ویجیٹیبل ہول سیل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہ جہاں کے مطابق سندھ سے پیاز کی فصل کے اختتام کے بعد بلوچستان سے آنے والی پیاز 40 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں پیاز 50 سے 60 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیاز کی نئی فصل جون میں مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی جس کے بعد ہی پیاز کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں گرمی بڑھتے ہی مشروبات کے استعمال میں بھی تیزی آگئی ہے جس کے باعث لیموں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں جب کہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروشوں نے بھی لیموں کا بڑا ذخیرہ اسٹاک کرلیا ہے۔
Load Next Story