سعودی عرب میں فورسز کی کارروائی میں 93 دہشت گرد گرفتار

65 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو اعلیٰ شخصیات کے قتل کا منصوبہ بنارہے تھے، سعودی وزارت خارجہ


دہشت گردوں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا، فوٹو:فائل

ADELAIDE: سعودی سکیورٹی فورسز نے ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرکے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے 65 کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو مبینہ طور پر داعش کے لیے کام کرتے ہیں جب کہ یہ دہشت گرد ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل اور امریکی سفارت خانے پر خود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔