افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک

متعدد افراد تودے تلے دب گئے جب کہ پہاڑوں کے قریب واقع 100 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا


News Agencies April 28, 2015
صوبہ خدشاں کے گورنر نے واقعے کی تصدیق کردی، فوٹو:فائل

لاہور: افغان صوبے بدخشاں میں مٹی کے تودے گرنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد تودے تلے دب گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع خوان میں مٹی کے تودے گرنے سے پہاڑوں کے قریب واقع 100 سے زائد مکانات بری طرح متاثر ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد تودے تلے دب گئے۔

صوبہ خدشاں کے گورنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کی درخواست کی گئی تھی تاہم تاجکستان کی سرحد سے متصل علاقے کی سڑک بند رہنے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بدخشاں کا یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم اور برف سے ڈھکا ہوا ہے جہاں برفانی تودے گرنے کے واقعات عام ہیں جب کہ گزشتہ سال اسی صوبے میں تودے گرنے سے 350 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |