شاہین کیچ چھوڑنے میں بنگلادیش میں بھی پیچھے نہ رہے

قومی ٹیم نے ایک کے بعد ایک کیچ چھوڑے جس سے بولرز بنگال ٹائیگرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے

یاسر شاہ نے 2، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے انتہائی آسان ایک ایک کیچ ڈراپ کیا۔ فوٹو:اے ایف پی

قومی ٹیم کی فیلڈنگ ایک مرتبہ پھر دھوکا دے گئی اور بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی کھلاڑیوں نے 4 آسان کیچ چھوڑ کر بدترین فیلڈنگ کی نئی تاریخ رقم کردی۔


بنگلادیش کے خلاف اظہر علی کی قیادت میں ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی کی کپتانی میں شرمناک شکست کے بعد ٹیسٹ میں مصباح الیون چند تبدیل شدہ چہروں کے ساتھ میدان میں اتری لیکن قومی ٹیم نے فیلڈنگ میں ایک مرتبہ پھر اپنی روایت برقرار رکھی اور ایک کے بعد ایک کیچ چھوڑے جس سے بولرز بنگال ٹائیگرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔

بنگلادیش کے تمیم اقبال اور امرالقیس پہلے بازی کرنے آئے تو ابتدا میں ہی ذوالفقار بابر کی گیند پر محمد حفیظ تمیم اقبال کا انتہائی آسان کیچ نہ لے سکے جب کہ یاسرشاہ کی گیند پر شارٹ لیگ پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی امرالقیس کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے، 2 کیچ چھوڑنے کے بعد ٹیم کو ایک اور موقع ذوالفقاربابرکی گیند پر ہی ملا جب لانگ آن پر کھڑے فیلڈر یاسر شاہ امرالقیس کا دوسرا انتہائی آسان کیچ لینے میں ناکام رہے۔ میچ میں عمدہ بولنگ کرنے والے ذوالفقار بابر نے چوتھا کیچ مومن الحق کا اپنی ہی گیند پر ڈراپ کیا جو بعد میں 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Load Next Story