موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک توسیع

دہشت گردی کے کسی واقعے میں غیررجسٹرڈ سم کے استعمال ہونے پرمتعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی،وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک April 28, 2015
15 مئی کے بعد غیرتصدیق شدہ سمیں بحال نہیں کی جائیں گی،چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک کے لئے توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ سموں کی تصدیق اور 2 کروڑغیر رجسٹرڈ سمیں بند کردی گئی ہیں جب کہ سیلولر کمپنیز کی جانب سے سموں کی تصدیق کی مدت میں توسیع کی اپیل پر چوہدری نثار نے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک توسیع کا اعلان کیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، 15 مئی کے بعد غیرتصدیق شدہ سمیں بحال نہیں کی جائیں گی اور دہشت گردی کے کسی واقعے میں غیررجسٹرڈ سم کے استعمال ہونے پرمتعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |