امتحانات کو 6 ماہ گزر گئے نہم سائنس گروپ کے نتائج جاری نہ ہو سکے
نویں سائنس گروپ کی امتحانی کاپیوں کی جانچ مکمل ہونے کے بعد اب ’’ایوارڈلسٹ‘‘ کی تیاری کاکام شروع کیا گیا ہے
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کے ''دستی اندراج'' (مینول ٹیبولیشن)کامنصوبہ ناکامی سے دوچارہوگیا ۔
بورڈانتظامیہ امتحانات کے انعقاد کے6ماہ بعد بھی سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کادستی اندراج شروع نہیں کراسکی اورنویں سائنس گروپ کی صرف امتحانی کاپیوں کی جانچ کاعمل ہی مکمل ہوسکا ہے،6ماہ بعدبھی نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج غیرمعمولی تاخیر کاشکار ہوگئے ہیں جبکہ نویں جنرل گروپ کے نتائج بھی تاحال جاری نہیں ہوسکے، ''ایکسپریس'' کومعلوم ہواہے کہ بدھ 10اکتوبر تک میٹرک بورڈ نویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کی ٹیبولیشن کا عمل شروع نہیں کراسکا اورنہ ہی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کی حکمت عملی طے کی جاسکی۔
معلوم ہواہے کہ نویں سائنس گروپ کی امتحانی کاپیوں کی جانچ مکمل ہونے کے بعد اب ''ایوارڈلسٹ'' کی تیاری کاکام شروع کیا گیا ہے، اس کام کی تکمیل کے بعد نتائج کے دستی اندراج کاکام شروع کیاجانا ہے، دوسری جانب ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات اپنے نتائج کے منتظرہیں،اب تک صرف نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ کے نتائج کادستی اندراج مکمل ہوسکا ہے،طلبانے بورڈ کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ سے ایک بارپھراپیل کی ہے کہ وہ جلد نتائج کے اجرا کے احکامات جاری کریں۔