آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی مخالفین کو بھرپور جواب ہے، آصف زرداری


ویب ڈیسک April 28, 2015
آصف زرداری نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر متحدہ کے قائد کو مبارکباد دی، فوٹو : فائل

سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کی کامیابی مخالفین کے الزامات کا بھرپور جواب ہے جب کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی کو ملک بھر کے مظلوم عوام کی کامیابی قرار دیا۔

اس سے قبل آصف زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔