وکلا کا عدالتی بائیکاٹسائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے کراچی بار کے صدر محمودالحسن کی سربراھی میں ریلی نکالی

وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث سٹی کورٹ میں آنے والے سائلین پریشان بیٹھے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی کے وکلا نے تمام ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، وکلا نے عدالتوں کے تمام داخلی دروازے بند کردیے تھے۔


اس موقع پر سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے کراچی بار کے صدر محمودالحسن کی سربراھی میں ریلی نکالی اور خیرپور اور حیدرآباد کے وکلا رہنمائوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا اور حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ مقدمات واپس نہ لینے پر آئندہ کا لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے.

 
Load Next Story