کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیراعظم

شاہ سلمان سے یمن تنازع پرتفصیلی بات ہوئی اورمشکل وقت میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، نواز شریف


ویب ڈیسک April 29, 2015
جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے یمن تنازع پر تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ سعودی عرب کو یقین دہائی کرائی ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تمام فورم پرایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا تنازع پاک بھارت تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے کردار ادا کریں گے اور بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل کو ختم کیا جس کے بعد بھارت کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں نہیں کی جارہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |