سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ولی عہد اور وزیر خارجہ کو منصب سے ہٹا دیا

مقرن بن عبدالعزیز کی جگہ نائف بن عبدالعزیز نئے ولی عہد جبکہ سعود الفیصل کی جگہ عادل الجبیر وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا

سعود بن الفیصل 1975 سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔

سعودی ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبد العزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد نامزد کر دیا ہے جب کہ شاہ سلمان نے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ عادل الجبیر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔


واضح رہے کہ شہزادہ نائف بن عبد العزیز بھی 12-2011 میں ملک کے نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں جب کہ 1975 سے لے کر 2012 تک ملک کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ عادل بن احمد الجبیر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ برطرف وزیر خارجہ سعود بن الفیصل 1975 سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔

Load Next Story