وہاڑی میں زیادتی اور قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی
مجرم عبد الغفور نے جون 1991 میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا
ڈسٹرکٹ جیل میں زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مجرم عبد الغفور نے جون 1991 میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے اسے سزائے موت سنائی تھی، مجرم نے سزائے موت کے خلاف کئی درخواستیں دائر کی جنہیں خارج کردیا گیا جب کہ 6 اپریل 2015 کو صدر ممنون حسین نے بھی اس کی رحم کی اپیل مسترد کردی جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں نے 22 اپریل کو اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔