اسلام آباد میں رینجرز اہلکار نے خود کشی کرلی

بری امام کیمپ میں تعینات رینجرز اہلکار لانس نائیک خالد نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا


ویب ڈیسک April 29, 2015
رینجرز حکام کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں رینجرز اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بری امام کیمپ میں تعینات رینجرز اہلکار لانس نائیک خالد نے خود کو گولی مار دی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے رینجرز اہلکار کو فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں