بوکوحرام کے قبضے سے 300 مغوی خواتین کوچھڑالیا نائجیرین فوج

چھڑائی گئی خواتین میں وہ لڑکیاں شامل نہیں ہیں جنہیں 2014 میں اغوا کیا گیا تھا، نائجیرین فوج


ویب ڈیسک April 29, 2015
کارروائی کے دوران فوج نے 200 لڑکیوں اور 93 دیگر خواتین کو رہا کروا لیا ہے،فوٹو فائل

نائجیریا کی فوج نے جنگجو گروپ بوکو حرام کے قبضے سے 200 لڑکیوں اور 93 خواتین کو چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔

نائجیرین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹیلیجنس رپورٹس کی روشنی میں فوج نے سیمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے 4 کمیپوں پر زمین اور فضا سے حملے کئے۔جس نے جنگجوؤں کو پسپا ہونے مجبور کردیا۔ کارروائی کے دوران فوج نے 200 لڑکیوں اور 93 دیگر خواتین کو رہا کروا لیا ہے جن سے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس کے بعد انہیں ان کے سرپرتوں کے سپرد کردیا جائے گا۔ فوج کا کہنا ہے کہ چھڑائی گئی خواتین میں وہ لڑکیاں شامل نہیں جن بچیوں کو گزشتہ برس ایک اسکول سے اغوا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس سال کے دوران بوکو حرام کے جنگجو اب تک دو ہزار خواتین کو اغوا کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں