فائراینڈ سیفٹی کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے میاں زاہد حسین

آجر اور اجیروں میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات ضروری اقدامات سے مستقل آگہی ضروری ہے، زبیر چھایا


Business Reporter October 11, 2012
آجر اور اجیروں میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات ضروری اقدامات سے مستقل آگہی ضروری ہے، زبیر چھایا فوٹو: ایکسپریس/ فائل

صنعتی شعبے کیلیے اپنی فیکٹریوں میں خدمات انجام دینے والی افرادی قوت کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلیے فائراینڈسیفٹی کے عالمی اصولوں پرسختی سے کاربندہوناوقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔

یہ بات آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ایس جی ایس کے اشتراک سے فائراینڈسیفٹی کے موضوع پرمنعقدہ سمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ اکثر صنعتی اداروں میں فائر اور سیفٹی ریگولشیز کی پابندی کی جاتی ہے لیکن اگر ملک میں کہیں کوئی اتفاقی حادثہ رونما ہوجائے توسرکاری اہلکارمتعلقہ صنعتکاروں کو ہراساں کرتے ہیں۔ انھوں نے صنعتکاروں کی آگہی کیلیے ایس جی ایس اور کاٹی کوششوں سے اس اہم سمینار کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

کاٹی کے چیئر مین زبیر چھایا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صنعتکاروں کو ضروری معلومات اورحالات سے آگہی کیلیے کاٹی کے زیراہتمام مزید سمینارز کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ آجر اور اجیروں میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات ضروری اقدامات سے مستقل آگہی ضروری ہے تاکہ بلدیہ ٹائون جیسے سانحات کورونما ہونے سے روکاجاسکے۔ ایس جی ایس کے کنٹری چیف فرخ مظہر نے کہاکہ فائر اینڈ سیفٹی کے ریگویشزپرعملدرآمد اورانھیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ صنعتوں اور برآمدات کونقصان سے بچایا جائے۔ انھوں نے بتایاکہ ایس جی ایس پہلے ہی سائٹ ، نارتھ کراچی اور فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشنزمیں اس قسم کے سمینار کا انعقاد کرچکی ہے اس سلسلے میں مزیدورکشاپس بھی منعقدکیے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں