کراچی میں پانی کے مسئلے پر سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا فاروق ستار
شہر اس وقت پانی کے بحران کی وجہ سے کربلا کا منظر پیش کررہا ہے اوراس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،رہنما ایم کیوایم
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا اوراس بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کا کوئی وجود نہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے پاس کراچی کا 85 فیصد مینڈیٹ ہے لیکن اس شہر کے مسائل حل کرنے کا کوئی اختیار نہیں، شہر اس وقت پانی کے بحران کی وجہ سے کربلا کا منظر پیش کررہا ہے اوراس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے آج تک کراچی میں پانی کے بحران پر بات تک نہیں کی گئی، شہر کو ایک ہزار ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے لیکن اس وقت اسے صرف 560 ملین گیلن فراہم کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے تو شہریوں کی مشکلات میں کسی حد تک کمی کی جاسکتی ہے اورپانی کے مسئلے پر سڑکوں پر آنے کے علاوہ راستہ نہیں بچا، اب اگر اس مسئلے پرکوئی احتجاج ہوا تو مظاہرین کے ساتھ ہوں گے۔