رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ جب کہ سفید چنے کی 100 کلو کی بوری پر ایک ہزار روپے بڑھا دیئے گئے

سفید چنے کی بوری کی قیمت 5200 سے بڑھ کر 9200 تک جا پہنچی ہے، فوٹو:فائل

CAIRO:
ملک میں رمضان المبارک سے قبل ہی گراں فروشوں نے عوام کی جیبیں کاٹنا شروع کردی ہیں اور ماہ مقدس سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے عام آدمی کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔


شدید گرمی میں رمضان المبارک کے دوران مشروبات لوگوں کی افطاری کا لازمی حصہ ہوتا ہے لیکن ماہ مقدس سے قبل ہی چینی کی قیمت میں اضافے نے مہنگائی سے پسی عوام کی کمر ہی توڑ دی ہے، مارکیٹ میں چینی کی فی کلوقیمت 5 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جس سے 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا ہے اس کے علاوہ رمضان میں کثرت سے استعمال ہونے والے سفید چنے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت سفید چنے کی 100 کلو کی بوری پر ایک ہی دن میں 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد بوری کی قیمت 5200 سے بڑھ کر 9200 تک جا پہنچی ہے۔

مہنگائی کے اس طوفان نے چنے کی دال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس کی قیمت میں بھی اچانک اضافہ کردیا گیا ہے جس میں 100 کلو گرام دال کی بوری پر ایک ہزار روپے بڑھا دیئے گئے ہیں۔
Load Next Story