لمس حیدرآباد میں ہڑتال ملازمین نے پوائنٹ بسیں روک دیں

تدریسی عمل معطل، وی سی آفس کے سامنے اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ.


Nama Nigar October 11, 2012
مسائل حل کر دیے، ہڑتال و تالا بندی بلیک میلنگ ہے، انتظامیہ، رہنمائوں کو شوکاز نوٹس. فوٹو: فائل

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کر دی۔

تمام پوائنٹ بسوں کو روک دیا، جس کے باعث تدریسی عمل معطل ہو گیا جبکہ ملازمین نے وی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین ہڑتال اور تالابندی کر کے بلیک میل کر رہے ہیں اور احتجاج کی آڑ میں ناجائز مطالبات اور غیر قانونی کام لینا چاہتے ہیں جبکہ ایک میٹنگ میں تمام جائز مطالبات کی منظوری کے لیے اقدمات کیے گئے ہیں اور چھوٹے ملازمین کے پروموشن، کچے ملازمین کو مستقل و اپ گریڈیشن جسے مسائل حل کیے جا چکے ہیں۔

مگر اس کے باوجود ایسو سی ایشن غیر قانونی طور پر ہڑتالوں کا سہارا لیتے ہوئے تدریسی ماحول کو خراب کر رہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروںکو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف جلد کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں