لاہور ہائی کورٹ کا پی سی بی کو قذافی اسٹیڈیم کا پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم
پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی کو 6 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا
KARACHI:
ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم کا 6 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم کے 6 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹس بھیجا تھا جسے پی سی بی نے عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب حکومت کھیل کے گراؤنڈ پر ٹیکس وصول کرنے کی مجاز نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں پی سی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے اور جو چیز کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہو قانون اس پر ٹیکس لگانے کی اجازت دیتا ہے۔
عدالت نے پی سی بی کا موقف مسترد کرتے ہوئے اپنے مختصر فیصلے میں اسے 6 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دیا جب کہ عدالت کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس پر استثنا صرف ان سرکاری عمارتوں پر لاگو ہوتا ہے جو حکومتی کنٹرول میں ہوں جب کہ قذافی اسٹیڈیم پلے گراؤنڈ کی تعریف میں نہیں آتا۔