ملالہ پر قاتلانہ حملے کی جماعت اسلامی اور شباب ملی کی جانب سے مذمت

شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش نے یوم دعا کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش نے یوم دعا کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو: فضل خالق

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فواداحمد، نائب امراء رانا محمود علی خان و دیگر نے


سوات کی عالمی امن ایوارڈ یافتہ بچی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ، ارفع کریم اور ملالہ جیسی قوم کی بیٹیوں نے قابل فخر کام کیے ہیں۔ دریں اثناء شباب ملی حیدرآباد کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کیلیے یوم دعا منایا گیا، کارکنان نے ملالہ پر حملے کی مذمت کی ۔ شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش نے یوم دعا کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Load Next Story