اسٹیبلشمنٹ تعصب کی عینک اتارکرمائنڈسیٹ بدل لےالطاف حسین

وقت آگیاہے کہ احتساب کے لیے ایمانداراورپاک صاف جرنیلوں کوسامنے آنا چاہیے،الطاف حسین

وقت آگیاہے کہ احتساب کے لیے ایمانداراورپاک صاف جرنیلوں کوسامنے آنا چاہیے،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ تعصب کی عینک اتارے اوراپنامائنڈسیٹ تبدیل کرے،ایم کیوایم کے ہاتھ پیرباندھ کر کراچی کوکالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی میں پہلے سبین محموداوراب اسسٹنٹ پروفیسروحیدرالرحمٰن کو شہید کردیا گیا، ہم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اب کراچی میں بے گناہ لوگوں کوکون قتل کررہاہے؟۔الطاف حسین نے کہاکہ جنرل کیانی اورافتخار چوہدری نے لانگ مارچ کے ذریعے جنرل پرویز مشرف کو ہٹانے کی سازش کی،وقت آگیاہے کہ احتساب کے لیے ایمانداراورپاک صاف جرنیلوں کوسامنے آنا چاہیے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے دستگیرمیں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹروحید الرحمن کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ ڈاکٹروحیدالرحمٰن کے سفاک قاتلوںکوگرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے۔

الطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل بھی کراچی میں ڈاکٹروں، پروفیسرزاورزندگی کے دیگرشعبوں کے ماہرین کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا جاچکا ہے لیکن آج تک سفاکانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارنہیں کیاگیا،ایک جانب کراچی آپریشن کی آڑمیں عوام کی منتخب جماعت ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہا ہے اوراس کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب سفاک دہشت گردوںکوشہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔


جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔الطاف حسین نے پروفیسرڈاکٹروحیدالرحمن کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انھوں نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ پروفیسرڈاکٹر وحید الرحمن کے بہیمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے کہاہے کہ اگرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے246کی پولنگ کے دوران سرکاری اہلکاروں کی جانب سے رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں اور ووٹرزکوتنگ نہ کیاجاتا توایم کیوایم ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرتی۔ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق اورلاہور ٓفس میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے ذمے داروں اورکارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترمظالم، سازشی ہتھکنڈوں،منفی پروپیگنڈوں اور بڑے پیمانے پرکیے جانے والے میڈیا ٹرائل کے باوجود قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246پرہونے والے ضمنی انتخاب اورحالیہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم کوجو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے،وہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوراس کی تائید و حمایت کی بدولت ہے۔

اس سے ایک بارپھرثابت ہوگیاکہ سچ اورحق کی تحریک کوظلم وجبراورمیڈیاٹرائل سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین نے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پرپنجاب کے ایک ایک کارکن کومبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے کراچی میں انٹربورڈکے امتحانات میں نقل کی اطلاعات پرشدیدافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے طلباوطالبات سے کوتلقین کی کہ وہ نقل سے گریزکریں،محنت کرکے امتحان پاس کریں، نقل سے ڈگری حاصل ہوسکتی ہے علم نہیں۔علاوہ ازیں صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ بابا حیدرزمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیااس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story