وفاقی حکومت کی کراچی میں پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ پر ایجنسیوں کو تحقیقات کی ہدایت
اس بات کا پتہ چلایا جائے کہ کراچی میں پروفیشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے،وفاقی حکومت کی ہدایت
وفاقی حکومت نے کراچی میں اہم پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر اس بات کا پتہ چلائیں کہ کراچی میں پروفیشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے اور ان واقعات کے پس منظر میں کون سا منصوبہ یا سازش ہے جب کہ ان واقعات کے منصوبہ ساز ،سہولت کار ،معاونین ،اسلحہ فراہم کرنے والے اور ٹارگٹ کلرز کون ہیں اور ان کا تعلق کس جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔
وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے کراچی میں پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام انٹیلی جنس اداروں کو ٹاسک دے دیا ہے۔