کارکنوں کے احتجاج کے باعث عمران خان دیوارپھلانگ کربنی گالہ گئے

عمران خان پارٹی سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرکی دیوارپھلانگ کرکارکنوں سے بچنے اوربنی گالہ روانہ ہونے پرمجبورہوگئے


سہیل چوہدری April 30, 2015
عمران خان پارٹی سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرکی دیوارپھلانگ کرکارکنوں سے بچنے اوربنی گالہ روانہ ہونے پرمجبورہوگئے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مخالفین کے غیض وغضب کاشکارہونے سے قبل اپنی ہی جماعت کے کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوا، اس کے بعد جب رہنما جانے لگے تو ورکرزویلفیئر بورڈکے ملازمین اورایبٹ آبادسے آئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کاراستہ روک لیا۔

عمران خان پارٹی سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرکی دیوارپھلانگ کرکارکنوں سے بچنے اوربنی گالہ روانہ ہونے پرمجبورہوگئے،جہانگیرترین اورشاہ محمودقریشی بھی کارکنوں کے غصہ سے نہ بچ سکے۔

عمران خان کوکارکنوں سے بچانے کے لیے دفترکی تمام لائیٹس بندکی گئیں اور سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرسے رابطہ کیاگیاجس کے بعدعمران خان دیوار پھلانگ کر سیکریٹریٹ سے ملحقہ گھرسے ہوتے ہوئے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔اس بارے میں موقف جاننے کے لیے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |