پروفیسر وحیدالرحمن کے قتل میں ملوث ایک ملزم کا خاکہ جاری
فلیٹ کے سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے گئے ہیں، ایس ایچ او اکرام آرائیں
ISLAMABAD:
یوسف پلازہ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمن کے قتل میں ملوث ملزمان میں سے ایک ملزم کا خاکہ انویسٹی گیشن پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او اکرام آرائیں کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے سیکیورٹی گارڈ سمیت دیگر افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے گئے ہیں اور ان کی جانب سے ایک ملزم کے بتائے گئے حلیے کی مدد سے خاکہ تیار کیا گیا ہے جس میں ملزم کا رنگ گہرا سانولا اور قد تقریباً ساڑھے5 فٹ کے قریب تھا جبکہ تیار کیے جانے والا خاکہ ملزم سے 50 فیصد مماثلت رکھتا ہے۔