اقوام متحدہ کا امریکی ڈرون پروگرام میں مزید شفافیت لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے اہلکار بین ایمرسن نے کہا کہ امریکا زیادہ سے زیادہ آپریشنزکی تفصیلات عوام کے سامنے لائے۔


AFP April 30, 2015
اقوام متحدہ کے اہلکار بین ایمرسن نے کہا کہ امریکا زیادہ سے زیادہ آپریشنزکی تفصیلات عوام کے سامنے لائے۔ فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں امریکی اور اطالوی مغویوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے انسداد دہشت گردی آپریشنز پر نظرثانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ماہرین نے مطالبہ کیا کہ ان آپریشنز میں شفافیت اور جوابدہی ممکن بنائی جائے۔ افوام متحدہ کے ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ صدر اوباما کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے معافی مانگنا خوش آئند ہے ۔ اقوام متحدہ کے اہلکار بین ایمرسن نے کہا کہ امریکا زیادہ سے زیادہ آپریشنزکی تفصیلات عوام کے سامنے لائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں