پاکستان سے بڑی تعداد میں جنگجو آرہے ہیں افغانستان کا الزام

پاکستان سےآنےوالےمقامی اورغیرملکی ’’دہشت گرد‘‘ لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں، ترجمان وزارت داخلہ


APP/INP April 30, 2015
ابھی تک پاکستانی حکام نے افغان ترجمان کے الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ فوٹو: فائل

افغانستان نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے شمالی صوبوں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جنگجو پاکستان سے آرہے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز گزشتہ ہفتے سے صوبے قندوز کے دارالحکومت کے قریب طالبان کے بڑے حملے کو پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے آنے والے مقامی اور غیر ملکی ''دہشت گرد'' لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں، اب تک لڑائی میں 200 شدت پسند اور 12 سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

ادھر صوبہ خوست میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ خوست کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ موسیٰ خیل ضلع میں ایک شہری کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں