وزیر اعظم کا بھارتی ہم منصب کو فون زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

مشکل کی اس گھڑی میں پڑوسی ملک کے عوام کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں نیپال میں بھارتی امدادی کاروائیوں کو سراہا، بھارتی وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے بھارتی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پڑوسی ملک کے عوام کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےغیر موسمی بارشوں اور اس سے جانی نقصان کے علاوہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی بات کرتے ہوئے نیپال میں بھارتی امدادی کاروائیوں کو سراہا۔ نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو تجویز دی کہ سارک ممالک مل کر آفت زدہ ممالک میں امدادی کاروائی کریں اور خطے کے تمام ممالک کو مل کر قدرتی آفات سے نمٹنے کی مشقیں کرنی چاہیئں۔
Load Next Story