ساہیوال میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک 2 اہلکار زخمی

مقابلے کے دوران ہلاک کئے جانے والوں میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس

ہلاک ملزمان سے خودکار اور پولیس سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

کسووال کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران 2 فرار ملزمان سمیت 5 ملزمان کو ہلاک کردیا جب کہ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔


ساہیوال پولیس کے مطابق 3 ملزمان پولیس وین پر حملہ کرکے اپنے 2 ساتھیوں کو حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے جس پر ان کا تعاقب کیا گیا اور کسووال کے قریب مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو ان کے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان سے خودکار اور پولیس سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Load Next Story