عمران خان نے جسٹس ر وجیہ الدین کو عہدہ چھوڑنے اور ٹریبونل کا اجلاس بلانے سے روک دیا

ٹریبونل کو معطل کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود آپ نے اجلاس بلالیا جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، خط کا متن


ویب ڈیسک April 30, 2015
آپ نے الیکشن ٹریبونل کی غیر قانونی کارروائی کی جس سے پارٹی کی بدنامی ہوئی، عمران خان کا جسٹس (ر) وجیہ الدین کو خط فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے انٹر پارٹی انتخابات کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہ الدین کو خط لکھا ہے جس میں ان سے عہدہ چھوڑنے اور مزید اجلاس نہ بلانے کا کہا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے جسٹس (ر) وجیہ الدین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل کو معطل کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود آپ نے اجلاس بلالیا جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ میری ہدایت کے باوجود آپ نے پارٹی سے نکالے گئے اراکین کے ہمراہ اجلاس بلا کر پارٹی کے الیکشن ٹریبونل کی غیر قانونی کارروائی کی جس سے پارٹی کی بدنامی ہوئی تاہم اب آپ عہدہ چھوڑ دیں اور ٹریبونل کا مزید اجلاس نہ بلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں