انتہا پسند خودساختہ مذہب مسلط کرنے کے درپے ہیں ثروت اعجاز

ملالہ یوسف زئی کو حصول تعلیم کا پرچم کو بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حکومت مصلحت کے بجائے انتہاپسندوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لائے . فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسند اور دہشت گرد اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں جو اپنا خود ساختہ مذہب طاقت کے زور پر مسلط کرنے کے درپے ہیں۔


پاکستان سنی تحریک اول روز سے ہی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے،علما اہلسنّت نے جب ان کے مکروہ چہروں اور عزائم سے عوام کو روشناس کیا تو انھوں نے ممتاز عالم دین پیر سمیع اللہ چشتی کو شہید کردیا اور ان کے جسد خاکی کو قبر سے نکال کر کئی دن تک درخت پر لٹکا کر رکھا جبکہ مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کو بھی خودکش حملے حرام قرار دینے پر شہید کردیا گیا حکومت مصلحت پسندی کے بجائے انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لائے ان خیالات کا اظہار انھیں نے مرکز اہلسنّت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ملالہ یوسف زئی کو لڑکیوں کی حصول تعلیم اور امن کے پرچم کو بلند کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی حسینی زندہ ہے انتہا پسند دہشت گرد اپنے ناپاک مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے انتہا پسند دہشت گرد مسلمان تو دور انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں،علما و مشائخ اپنی خانقاہوں اور مدارس سے باہر نکل کر اسلام کے حقیقی فلسفے کوعام کریں اور انتہا پسند دہشت گرد جو اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی ہر سطح پر نفی کرنے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کریں۔
Load Next Story