پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ایشین اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو 6 کے مقابلے میں 7 فریم سے شکست دے کر ٹاتٹل اپنے نام کیا


ویب ڈیسک April 30, 2015
حمزہ اکبر نے پہلی مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئین شپ میں شرکت کی تھی فوٹو: فائل

HYDERABAD: پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

ملائیشیا میں کھیلی گئی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے تھا، دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے 13 فریم پر مشتمل اس مقابلے میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور 12ویں فریم تک دونوں کے درمیان مقابلہ 6۔6 فریم سے برابر تھا۔

13ویں فریم کے کھیل کی ابتدا میں پنکج کا پلڑا بھاری نظر آرہا تھا تاہم پھر حمزہ نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف فریم میں فتح حاصل کی بلکہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ بھی اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے حمزہ اکبر نے پہلی مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئین شپ میں شرکت کی تھی جب کہ پاکستان کی جانب سے اس سے قبل محمد یوسف نے 1998 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں