نیپال میں ایک اور شخص کو 6 روز بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

نوجوان کے جسم پر بظاہر کوئی سنجیدہ چوٹ نہیں آئی تاہم اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک April 30, 2015
ریسکیو ٹیموں کے مطابق اس نوجوان کی آنکھیں کھلی اور جسم مکمل طورپر مٹھی سے ڈھکا ہوا تھا، فوٹو رائٹرز

بعض اوقات ہمارے اردگرد ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں جان کر ہم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ یہ تومعجزہ ہے اس طرح کے معجزے زلزلے کی تباہ کاریوں سے متاثرہ نیپال میں ہورہے ہیں جہاں گزشتہ روز ایک شخص کو زندہ نکالا گیا اور اب ایک اور نوجوان کو چھٹے روز ملبے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کی تباہ کاریوں کےبعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران ہی امدادی ٹیموں کو ملبے سے مدد کی پکار سنائی دی جس کے بعد سراغ رساں کتوں اور کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کردی گئی، ریسکیو ٹیموں نے کافی دیر کی کوششوں کے بعد 6 روز سے ملبے تلے دبے نوجوان کو زندہ اور صحیح سلامت نکال لیا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق اس نوجوان کی آنکھیں کھلی اور جسم مکمل طورپر مٹھی سے ڈھکا ہوا تھا جب کہ اس کے جسم پر بظاہر کوئی سنجیدہ چوٹ موجود نہیں ہے تاہم اسے طبی معائنے کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ نوجوان 6 روز تک چھ منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبا رہا جسے باہر نکالنے کے لیے انتہائی خطرناک آپریشن کیا گیا کیونکہ عمارت کا ملبہ کسی بھی وقت گر سکتا تھا جب کہ موٹرسائیکل کے عمارت کے نیچے آنے کی وجہ سے ملبہ براہ راست اس نوجوان پر نہیں گرا جس سے اسے کوئی سنجیدہ چوٹ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ امدادی ٹیموں نے گزشتہ دنوں بھی ایک شخص کو 4 روز بعد ملبے تلے زندہ نکالا تھا تاہم ملبے تلے دبنے کے باعث اس کی ایک ٹانگ میں شدید چوٹیں آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں