آسٹریلوی موٹر سائیکل سوار نے فضا میں ٹرپل بیک فلپ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

29 سال کے پرجوش مہم جو نے 60 کلو میٹر کی رفتار سے موٹر سائیکل کو دوڑاتے ہوئے 37 فٹ ٹیک آف ریمپ سے ٹکرا دیا

پسٹرانا پہلا بائیک رائیڈر تھا جس نے 2006 کے اولمپک میں پہلی بار 2 بیک فلپ کا جمپ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، فوٹو سی این این

کچھ لوگوں کے لیے موت سے کھیلنا دلچسپ مشغلہ ہوتا ہے ایسا ہی کچھ سانسیں روک دینے والا کارنامہ ایک موٹرسائیکل سوار نے کیا جس نے دوران کرتب فضا میں تیرتے ہوئے پہلی بار تین بیک فلپ لگا کر شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے پسٹرا لینڈ کا پارک میں اس وقت موت کی سی خاموشی طاری ہوگی جب وہاں کرتب کے دوران آسٹریلوی موٹر سائیکل مہم جو نے اپنی بائیک کو مہارت کے ساتھ فضا میں بلند کیا اور اس دوران کئی قلا بازیاں کھانا شروع کردیں اور مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو مکمل کیا جب کہ اس موقع پر دیکھنے والے حیرانی کی تصویر بن گئے۔


شیہان نامی 29 سالہ پرجوش مہم جو نے 60 کلو میٹر کی رفتار سے موٹر سائیکل کو دوڑاتے ہوئے 37 فٹ ٹیک آف ریمپ کو ٹکراتے ہوئے اپنی بائیک کو 81 ڈگری کے زاویے سے فضا میں بلند کیا اور اپنی 200 پاؤنڈ وزنی بائیک کو 3 مکمل بیک فلپ کرتے ہوئے گھمایا تو لوگ اسے اس شاندار کرتب پر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ پسٹرانا پہلا بائیک رائیڈر تھا جس نے 2006 کے اولمپک میں پہلی بار 2 بیک فلپ کا جمپ لگا کرعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جس کے بعد اب شیہان نے 3 بیک فلپ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2oknvt_triple-backflip_news
Load Next Story