پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب

وزیراعظم ہاؤس میں 13 مئی کو پاک چین اقتصادی راہداری پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم ہاؤس میں 13 مئی کو پاک چین اقتصادی راہداری پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم ہاؤس. فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری پروجیکٹ پر بریفنگ کے لئے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا۔


وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دینے کے لئے 13 مئی کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا جب کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پارلیمانی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔
Load Next Story